Published: 12-06-2020
کوئٹہ ( بیورورپورٹ )بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان پرامن احتجاج کے دوران پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری پارلیمانی ملک نصیر احمد شاہوانی ‘ مرکزی رہنماءچیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی اختر حسین لانگو ‘ مرکزی رہنماءمیر حمل کلمتی ‘ ضلعی صدر ایم پی اے احمد نواز بلوچ و دیگر اپوزیشن رہنماﺅں کی گرفتاری و استحقاق مجروح کرنے ‘ غیر جمہوری روش اور بے جا طاقت کا استعمال اور ان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی بوکھلاہٹ کا شکار اور مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے نام نہاد جمہوری دور میں عوامی نمائندوں کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ اپنی آواز جمہوری طور پر بلند کر سکیں قید وبند اور غیر قانونی گرفتاریوں سے پارٹی نمائندوں و حوصلے پست کرنا ممکن نہیں حکومت کے شرمناک اقدام سے اس بات کی قلعی کھل گئی ہے کہ صوبائی حکومت طاقت کے ذریعے حکومت چلانے کی کوشش کر رہی ہے پارٹی کے مرکزی رہنماﺅں اپوزیشن اراکین کے ساتھ رویہ ناقابل برداشت بناتا جا رہا ہے صوبائی حکومت کے ارباب و اختیار صوبائی و قومی اسمبلی کے حلقوں میں بے جا مداخلت او رغیر عوامی نمائندوں کو ترجیح دینا اور فنڈز دینا کسی بھی صورت میں درست ہے اور نہ ہی قانونی بلوچستان کے وسائل کو باپ پارٹی کے غیر منتخب نمائندوں کیلئے استعمال کر کے کرپشن کی جا رہی ہے اس طرح حکومت امور نہیں چلائے جا سکتے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کے افسران صوبائی حکومت کے ماتحت ضرور مگر غیر قانونی اور غیر آئینی احکامات نہ مانیں کیونکہ کسی کو بھی یہ اختیار نہیں کہ وہ عوامی نمائندوں کا استحقاق مجروح کرے بی این پی نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے اور آج بھی اصولوں پر کاربند ہے صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے اپنی ناکامی اور نااہلیوں کو چھپانے کیلئے انتظامیہ و پولیس کا سہارا لے رہی ہے دریں اثناءپارٹی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی اکابرین کی گرفتاری اور ان کا استحقاق مجروح کرنے کے حوالے سے کوئٹہ کے مختلف شاہراﺅں پر پرامن احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا ۔