• ☚ پی ڈی ایم کا پیپلز پارٹی اور اے این پی کے ساتھ مل کر بجٹ کی مخالفت کا فیصلہ
  • ☚ حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
  • ☚ 9 ماہ کے دوران بیرونی قرضوں میں 7 ارب41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ
  • ☚ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دیدی
  • ☚ حکومت نے ملک بھر میں جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی
  • ☚ آئی ایم ایف کا بجلی، گیس اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ
  • ☚ وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا، اسلامو فوبیا کیخلاف یوم منانے کا مطالبہ
  • ☚ پیپلزپارٹی نے زیادتی کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی
  • ☚ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ
  • ☚ شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز پردہشت گردوں کے حملے میں افسر سمیت 3 اہلکارشہید
  • ☚ طبی عملہ بھی ڈیلٹا ویرینٹ کی لپیٹ میں آگیا، سول اسپتال میں سرجریز ملتوی
  • ☚ وفاقی کابینہ کی افواج پاکستان کے لئے 15 فیصد خصوصی الاؤنس کی منظوری
  • ☚ اسلام آباد میں ڈیلٹا وائرس کے کیس رپورٹ، سدِباب کے لیےجینوسیکوینسنگ بڑھانے کاپلان تیار
  • ☚ کورونا کی بھارتی قسم؛ حکومت کا عیدالاضحیٰ سے قبل سخت اقدامات کا فیصلہ
  • ☚ لاہور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق بھارت اور را سے ہے، مشیر قومی سلامتی
  • ☚ گیس بحران، مقامی ٹیکسٹائل سیکٹر کا صنعتیں بیرون ملک منتقل کرنے کا فیصلہ
  • ☚ پشاور زلمی کو شکست؛ ملتان پی ایس ایل کا نیا سلطان بن گیا
  • ☚ کابینہ اجلاس ؛ 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری
  • ☚ عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو مردوں پر اثر تو پڑے گا، وزیراعظم
  • ☚ وزیراعظم کا افغانستان میں فوجی کارروائی کیلئے امریکا کو اڈے دینے سے صاف انکار
  • ☚ کرونا لاک ڈاؤن، بے گھر افراد کی مدد کے لیے اٹلی کے شہریوں کی زبردست کاوش
  • ☚ ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکنِ اسمبلی ہلاک
  • ☚ کورونا وائرس کے متاثرین 1لاکھ 8 ہزار ہوگئے، اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 133ہلاکتیں
  • ☚ دبئی کے حکمراں اہلیہ کو دھمکیاں دینے اور بیٹیوں کے اغوا کے مرتکب ہوئے، برطانوی عدالت
  • ☚ ترکی اور روس کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق
  • ☚ تیونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ
  • ☚ کورونا وائرس؛ سعودی شہریوں کے عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی
  • ☚ امریکا میں چھوٹا طیارہ مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
  • ☚ امریکا میں طوفانی بگولوں سے 24 افراد ہلاک
  • ☚ ایران نے کورونا وائرس سے 200 افراد کی ہلاکتوں کو جھوٹ قرار دیدیا
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ حریم شاہ کی لیک ویڈیو نے مفتی قوی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا
  • ☚ "ارطغرل غازی" کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
  • ☚ کورونا وائرس؛ فنکاروں کی حکومت سے غریب طبقے کا خیال رکھنے کی درخواست
  • ☚ سری لنکا ٹیم حملے میں زخمی ہونے والے احسن رضا کا بطور ٹیسٹ امپائر ڈیبیو
  • ☚ محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
  • ☚ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن تماشائیوں کی موجودگی میں ہونے کا امکان
  • ☚ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی گیم پر پابندی ختم کردی
  • ☚ روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلنے سے نوجوان کا بازو اور ہاتھ مفلوج
  • آج کا اخبار

    دورۂ انگلینڈ کیلیے اسکواڈ میں شامل مزید 7 کھلاڑی کورونا کا شکار

    Published: 24-06-2020

    Cinque Terre

    لاہور:دورہ انگلینڈ کے پاکستانی اسکواڈ میں شامل مزید 7 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ دورۂ انگلینڈ کے لیے نامزد ہونے والے اسکواڈ میں شامل 7 پاکستانی   کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں، جن کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں فاسٹ بالر وہاب ریاض، آل راؤنڈر محمد حفیظ، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، فخرزمان، کاشف حسین، عمران خان اور محمد حسنین شامل ہیں، جب کہ ٹیم مساجر ملنگ علی میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔دوسری جانب عابد علی، اسد شفیق، اظہر علی، بابراعظم، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، جب کہ شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس کے ٹیسٹ ابھی تک نہیں ہوسکے۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین کرکٹرز، حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے کی تصدیق کی تھی، اور اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، تمام کھلاڑیوں میں ٹیسٹنگ سے قبل کوویڈ 19 کی کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے  تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز 7 کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ میں شامل ایک رکن کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں، مجموعی طور پر دورہ انگلینڈ کے لئے اسکواڈ میں شامل 35 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ پیر کے روز لیے گئے، ان کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے تھے۔ٹیم منیجمنٹ میں شامل جن آفیشلز کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں ان میں منصور رانا (منیجر )، مصباح الحق (ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ)، یونس خان (بیٹنگ کوچ)، مشتاق احمد (اسپن باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، طلحہٰ بٹ ( ٹیم اینالسٹ)، یاسر ملک (اسٹرینتھ اینڈکنڈیشننگ کوچ)، ڈاکٹر سہیل سلیم (ٹیم ڈاکٹر)، لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ عثمان رفعت (سیکورٹی منیجر ) اور رضا کیچلو (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹنٹ منیجر ) شامل ہیں۔پی سی بی کے مطابق میڈیکل پینل کورونا کے شکار تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مساجر سے مسلسل رابطے میں ہے، اور ان تمام اراکین کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے جو کہ ان کے اور ان کی فیملی کے صحت اور حفاظت کے لیے بھی ضروری ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کی مسلسل نگرانی کی جائے گی، اس دوران ان کی ہر ممکن مدد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے دیگر ٹیسٹ لیے جائیں گے اور جیسے ہی ان کے 2 ٹیسٹ منفی آئیں گے تو وہ اسکواڈ کو جوائن کرنے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔