Published: 12-07-2020
گجرات (نمائندہ شانہ بشانہ) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی کاممتاز سماجی شخصیت امتیاز کوثر سے ٹیلی فونک رابطہ ، گجرات میں ٹراما سینٹر کی طرز پر جدید سٹیٹ آف دی آرٹ (بی ایس ایل -تھری) لیبارٹری بنانے کی تجویز پر خیر مقدم کرتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہاکہ بہت جلد سٹی سکین اور ایم آر آئی مشین بھی لگائی جائے گی۔ اس کے علاوہ میڈیکل سے متعلقہ شاخوں میں مزید توسیع کی جائے گی ۔ چودھری مونس الٰہی نے ان کی اس کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے آپ کا جذبہ انسانیت کیلئے مثال ہے ۔ ٹراما سنٹر کے بعد عوامی خدمت کو جاری رکھتے ہوئے آپ کا گجرات میں جدید طرز کی لیبارٹری بنانااچھا اقدام ہے ۔ آپ گجرات کی عوام کیلئے یہ بہت بڑی سہولت ہو گی کہ ان کو اپنے ہی شہر میں جدید لیبارٹری کے قیام کی وجہ سے فری ٹیسٹوں کی سہولت میسر ہو گی ۔ چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ اس کارِ خیر میں ہم بھر پور تعاون کریںگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا وژن ہی عام آدمی اور غریب آدمی کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ عام آدمی کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں، اس کیلئے ہم مصروف عمل ہیں۔