Published: 12-07-2020
گجرات(سٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین نصر اللہ کھوکھر کی رہائش گاہ پر یو سی 7 کے کونسلران کا اجلاس ہوا۔ جس میں عثمان نصر اللہ کھوکھر اور سابق کونسلرز کی بڑی تعداد نے اپنی اعلیٰ قیادت کے حکم پر آئندہ بلدیاتی الیکشن کے بارے میں مشاورت کی اور کہا کہ جب بھی الیکشن ہوں گے یو سی 7 میں ہماری تیاری انشاءاللہ تعالیٰ مکمل ہے۔ ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، ایم این اے چوہدری مونس الٰہی کو تمام ترقیاتی کاموں کی لسٹیں فراہم کر دی گئی ہیں جن پر عملدرآمد بہت جلد ہو گا۔ عثمان نصر اللہ کھوکھر نے کہا کہ ہمارا مشن عوام کی خدمت ہے اور اس پر عمل جاری رہے گا۔