Published: 20-07-2020
گجرات(مرزا ظفر بیگ)عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل ہی اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا جبکہ تاجروں نے مصنوعی قلت پیدا کرکے سبزیوں اورمصالحہ جات کا ذخیرہ کرلیا ہے جس سے شہری پریشانی میں مبتلاہوگئے ہیں، گوجرانوالہ شہر میں حلوائیوں ’بیکری مالکان اور نمکو دالیں فروخت کرنیوالوں نے بھی سرکاری نرخ نامے ہٹا کر من مانے نرخ مقرر کررکھے ہیں جبکہ انتہائی غیر معیاری مٹھائیاں اور بیکری بھی فروخت کی جا رہی ہے، ٹماٹر،پیاز،آلو،ہر ی مرچ،مصالحہ جات کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ذخیرہ کرلیا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ صورتحال سے بے خبر ہے۔ شہریوں کاکہناہے کہ مہنگائی اور وسائل کے فقدان نے سفید پوش افراد کا بھرم کھول کر رکھ دیا ہے۔اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیکر ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کریں۔