Published: 20-07-2020
گجرات (رپورٹ شانہ بشانہ ) کمشنر۔ آر پی او۔ ڈپٹی کمشنر ڈی پی او سمیت تمام سرکاری محکموں کے افسران اور بیوروکریٹس کی جبری ریٹائرمبٹ کے حوالہ سے حکومت نے نئی پالیسی تشکیل دے دی ھے جس پر بیروکریٹس کی طرف سے شدید تنقید کی جا رھی ھے وفاقی حکومت نے ایک پالیسی کا اعلان کیا ھے کہ 20 سال سروس کے بعد ہر افسر کی کارکردگی جانچی جائے گی، کارکردگی کے میعار پر پورا اترنے والے افسرکو نوکری پر رکھا جائے گا، بصورت دیگر قبل از وقت ریٹائر کر دیا جائے گا، اس طریقہ کار پر پنجاب کی بیوروکریسی نے اعتراض اٹھا دیئے ھیں اعلءافسران کا کہنا ھے جب نوکری شروع ہوتی ہے تب ہر افسر کی موزیت اور اہلیت کو پرکھا جائے، ریٹائرمنٹ کی عمر تک سنیارٹی کم فٹنس کی بنیاد پر اسے اگلے گریڈ میں ترقی دی جائے، کرپٹ افسروں کی اے سی آر ہمیشہ بہترین ہوتی ہے۔