Published: 20-07-2020
گجرات (نمائندہ شانہ بشانہ)مسلم لیگ ن کے رہنما سیٹھ زین مظہر نے اپنے ایک بیان میں حاجی ناصرمحمود سابق میئر گجرات کو مسلم لیگ ن کا دوبارہ ضلعی جنرل سیکرٹری نامزد ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حاجی ناصرمحمود بے پناہ صلاحیتوں کے مالک اور گجرات سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ہیں ان کو مسلم لیگ ن گجرات کا ضلعی جنرل سیکرٹری نامزد کر کے تاریخ ساز فیصلہ کیا انہوںنے کہا کہ حاجی ناصرمحمود مسلم لیگ ن کو ضلع بھر میں فعال اور مضبوط بنائیں گے مسلم لیگ ن قائدین کے اس فیصلے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔