• ☚ حاجی ناصر محمود کو مسلم لیگ کا ضلعی جنرل سیکرٹری بننے پر مبارکباد
  • ☚ بیوروکریٹس کی جبری ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نئی پالیسی تشکیل
  • ☚ عید سے قبل پلازے بند کرنیکی تجویز پر تاجر شدید پریشان
  • ☚ عید الاضحی سر پر آتے ہی ذخیرہ اندوز متحرک‘ عوام کو لوٹنے کی تیاریاں
  • ☚ کورونا پھیلنے کا اندیشہ‘ عید الاضحی سے قبل بازار بند کرنیکی تجویز
  • ☚ صحافی نثار احمد مغل کا شیراز جٹ ‘ شرجیل جٹ سے راضی نامہ ہو گیا
  • ☚ عرس کی چار روزہ تقریبات کا آغاز‘ ملک بھر سے عقیدت مندوں اور زائرین کی دربار پر حاضری
  • ☚ معاشی تنگ دستی کے ہاتھوں عاجز 35سالہ نوجوان کی خود کشی
  • ☚ سرمایہ دار اور جاگیردارخاندان ملک لوٹ رہے ہیں: ڈاکٹر طارق سلیم
  • ☚ عید الاضحی پر ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے: ابوذرغفاری
  • ☚ آرمی چیف کی راحیل شریف سمیت سابق فوجی قیادت سے ملاقات، درپیش چیلنجزپر گفتگو
  • ☚ کورونا کیسزمیں کمی، ملک میں فعال کیسزگھٹ کر25 ہزار172 رہ گئے
  • ☚ پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد گھٹ کر 31405 رہ گئی
  • ☚ ملک میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری
  • ☚ کورونا وبا؛ 3 ماہ میں یومیہ سب سے کم اموات، فعال مریضوں کی تعداد 27421 رہ گئی
  • ☚ ملک میں کورونا کے مزید 1226 کیسز رپورٹ، 35 مریضوں کا انتقال
  • ☚ حکومت مخالف تحریک؛ بلاول اور اختر مینگل کا عید کے بعد اے پی سی پر اتفاق
  • ☚ ملک میں مزید ایک ہزار 209 افراد میں کورونا کی تشخیص
  • ☚ فواد چوہدری کی جہالت ہے جو خود کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں، مفتی منیب
  • ☚ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی
  • ☚ کرونا لاک ڈاؤن، بے گھر افراد کی مدد کے لیے اٹلی کے شہریوں کی زبردست کاوش
  • ☚ ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکنِ اسمبلی ہلاک
  • ☚ کورونا وائرس کے متاثرین 1لاکھ 8 ہزار ہوگئے، اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 133ہلاکتیں
  • ☚ دبئی کے حکمراں اہلیہ کو دھمکیاں دینے اور بیٹیوں کے اغوا کے مرتکب ہوئے، برطانوی عدالت
  • ☚ ترکی اور روس کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق
  • ☚ تیونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ
  • ☚ کورونا وائرس؛ سعودی شہریوں کے عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی
  • ☚ امریکا میں چھوٹا طیارہ مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
  • ☚ امریکا میں طوفانی بگولوں سے 24 افراد ہلاک
  • ☚ ایران نے کورونا وائرس سے 200 افراد کی ہلاکتوں کو جھوٹ قرار دیدیا
  • ☚ "ارطغرل غازی" کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
  • ☚ کورونا وائرس؛ فنکاروں کی حکومت سے غریب طبقے کا خیال رکھنے کی درخواست
  • ☚ امریکی اداکارہ دیبی مزار کورونا میں مبتلا
  • ☚ احتیاط کیجیئے کورونا مذاق نہیں بلکہ سنگین وائرس ہے، شوبزفنکار
  • ☚ علی ظفر کی منفرد انداز میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی مہم، ویڈیو وائرل
  • ☚ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی گیم پر پابندی ختم کردی
  • ☚ روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلنے سے نوجوان کا بازو اور ہاتھ مفلوج
  • ☚ پی ایس ایل فائیو؛ کس نے کون سا ریکارڈ اپنے نام کیا ؟
  • ☚ پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز کل لاہور میں کھیلے جائیں گے
  • ☚ پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان ون ڈے اورٹیسٹ میچ ملتوی
  • آج کا اخبار

    پی پی پی اور ن لیگ کا حکومت کیخلاف جوائنٹ اپوزیشن ایکشن کمیٹی بنانے کا اعلان

    Published: 21-07-2020

    Cinque Terre

     لاہور:اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سرگرم ہوگئیں۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مسلم لیگ ن کے وفد کی بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔

    مسلم لیگ ن کے وفد میں ایاز صادق، احسن اقبال اور سعد رفیق شامل تھے۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویزاشرف، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضی بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں مجموعی ملکی سیاسی صورت حال زیر بحث آئی اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔

    بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا کہ دونوں بڑی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں ہے کہ اس حکومت نے دو سال میں معیشت کو بدحال کردیا اور غربت بڑھا دی ہے، ناتجربہ کاری و نالائقی سے ملکی معیشت تباہ ہو گئی ہے، دن بدن عوام کا انداز زندگی انحطاط کا شکار ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ان حالات میں اپوزیشن سمجھتی ہے کہ اس حکومت کے قائم رہنے سے ملک کو داخلی و خارجی خدشات کا سامنا ہے، اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں اس حکومت کے خاتمے پر متفق ہیں ، اب حکومت کو مزید برداشت کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ ملک میں عالمی برداری کا نام لے کر کالا قانون مسلط کئے جا رہے ہیں، حکومت ایف اے ٹی ایف کی آڑ لے کر ایسا قانون مسلط کرنا چاہ رہی ہے جو نیب کا بھی باپ نہیں بلکہ دادا ہے، کسی بھی شخص کو 180 دن کے لئے جیل میں ڈالا جائے گا، شخصی آزادیاں، آزادی رائے اور سیاسی حقوق سلب کئے جا رہے ہیں۔

    صدر پیپلز پارٹی پنجاب قمر الزمان کائرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں میں جوائنٹ اپوزیشن رابطہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے، عید کے بعد آل پارٹی کانفرنس (اے پی سی) ہوگی جس میں حکومت سے نجات کے لیے لائحہ عمل پیش کریں گے، اسمبلی کے اندر بھی اپوزیشن جماعتیں مزید تعاون بڑھائیں گے اور مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے، ہمیں توقع ہے کہ عید سے قبل اے پی سی سے متعلق سارا ہوم ورک کرلیں گے۔

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران شہباز شریف سے بھی فون پر بات چیت ہوئی۔ اپوزیشن نے پرانی رہبر کمیٹی کو بھی فعال کرنے پر غور کیا جبکہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کی اے پی سی کو بامقصد بنانے کے لیے دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔