• ☚ آئی ایم ایف کا بجلی، گیس اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ
  • ☚ وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا، اسلامو فوبیا کیخلاف یوم منانے کا مطالبہ
  • ☚ پیپلزپارٹی نے زیادتی کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی
  • ☚ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ
  • ☚ شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز پردہشت گردوں کے حملے میں افسر سمیت 3 اہلکارشہید
  • ☚ حکومت اسحاق ڈار کو واپس نہ لاسکی نواز شریف کو لانا تو اور مشکل ہے، شیخ رشید
  • ☚ حاجی ناصر محمود کو مسلم لیگ کا ضلعی جنرل سیکرٹری بننے پر مبارکباد
  • ☚ بیوروکریٹس کی جبری ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نئی پالیسی تشکیل
  • ☚ عید سے قبل پلازے بند کرنیکی تجویز پر تاجر شدید پریشان
  • ☚ عید الاضحی سر پر آتے ہی ذخیرہ اندوز متحرک‘ عوام کو لوٹنے کی تیاریاں
  • ☚ ریڈیو پاکستان سے 749 ملازمین کو نکال دیا گیا
  • ☚ بلیک میل کرنے کی بجائے ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرو، مریم نواز کا چیلنج
  • ☚ جو خوف تھا وہ بھی ختم ہوگیا وزیر اعظم دھمکیاں کسی اور کو دیں، مریم نواز
  • ☚ تربت میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ،ایک اہلکار شہید 3 زخمی
  • ☚ عمران خان کی کرپشن کی داستانیں سامنے آئیں تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے، مریم نواز
  • ☚ او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر حملہ، 7 ایف سی اہلکار اور 7 سیکیورٹی گارڈ شہید
  • ☚ ملک میں بڑھتی مہنگائی پر کابینہ ارکان ایک دوسرے پر برس پڑے
  • ☚ حکومتی قرضوں میں ایک سال کے دوران 3419 ارب کے اضافے کا انکشاف
  • ☚ کورونا؛ اسلام آباد میں متعدد گلیاں سیل کرنے کا حکم، شہریوں کو راشن خریدنے کی مہلت
  • ☚ ملک میں مہنگائی 3 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • ☚ کرونا لاک ڈاؤن، بے گھر افراد کی مدد کے لیے اٹلی کے شہریوں کی زبردست کاوش
  • ☚ ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکنِ اسمبلی ہلاک
  • ☚ کورونا وائرس کے متاثرین 1لاکھ 8 ہزار ہوگئے، اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 133ہلاکتیں
  • ☚ دبئی کے حکمراں اہلیہ کو دھمکیاں دینے اور بیٹیوں کے اغوا کے مرتکب ہوئے، برطانوی عدالت
  • ☚ ترکی اور روس کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق
  • ☚ تیونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ
  • ☚ کورونا وائرس؛ سعودی شہریوں کے عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی
  • ☚ امریکا میں چھوٹا طیارہ مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
  • ☚ امریکا میں طوفانی بگولوں سے 24 افراد ہلاک
  • ☚ ایران نے کورونا وائرس سے 200 افراد کی ہلاکتوں کو جھوٹ قرار دیدیا
  • ☚ "ارطغرل غازی" کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
  • ☚ کورونا وائرس؛ فنکاروں کی حکومت سے غریب طبقے کا خیال رکھنے کی درخواست
  • ☚ امریکی اداکارہ دیبی مزار کورونا میں مبتلا
  • ☚ احتیاط کیجیئے کورونا مذاق نہیں بلکہ سنگین وائرس ہے، شوبزفنکار
  • ☚ علی ظفر کی منفرد انداز میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی مہم، ویڈیو وائرل
  • ☚ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی گیم پر پابندی ختم کردی
  • ☚ روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلنے سے نوجوان کا بازو اور ہاتھ مفلوج
  • ☚ پی ایس ایل فائیو؛ کس نے کون سا ریکارڈ اپنے نام کیا ؟
  • ☚ پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز کل لاہور میں کھیلے جائیں گے
  • ☚ پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان ون ڈے اورٹیسٹ میچ ملتوی
  • آج کا اخبار

    عمران خان کی کرپشن کی داستانیں سامنے آئیں تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے، مریم نواز

    Published: 17-10-2020

    Cinque Terre

    گوجرانوالہ:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی کرپشن کی داستانیں سامنے آئیں تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے، لاہور سے گوجرانوالہ تک ایک ہی نعرہ ہے گو نیازی گو، لوگ وعدہ کریں کہ آئندہ کسی کو بھی اپنے ووٹوں پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔

    یہ بات انہوں ںے گوجرانوالہ میں اپوزیشن اتحاد کے حکومت مخالف پہلے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسٹیج پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پشتونخوا عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، (ن) لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، پی پی رہنما قمر زمان کائرہ، اسفند یار ولی، سینیٹر ساجد میر، جاوید ہاشمی اور دیگر بھی موجود ہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن کی داستانیں جب عوام کے سامنے آئیں گی تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے، عمران خان یاد رکھو حالات بدلتے ہوئے دیر نہیں لگتی، لوگ مجھ سے وعدہ کریں کہ آٹا، چینی چوروں سے حساب لیں گے اور آئندہ کسی کو اپنے ووٹوں پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔

    جلسے سے ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف، سینیٹر ساجد میر نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں مریم نواز قافلے کی شکل میں جاتی امرا سے روانہ ہوئیں تو مختلف شہروں سے آنے والے لیگی کارکن بھی ان کے ہمراہ رہے، راستے میں ممکنہ رکاوٹیں ہٹانے کے لیے 2 کرینیں بھی مریم نواز کے قافلے کا حصہ بنیں۔

    مریم نواز؛

    جلسہ گاہ روانگی سے قبل مریم نواز نے خطاب میں کہا کہ اللہ کا نام لے کر عوام کے لیے جدوجہد کرنے میدان میں نکلے ہیں، آج جمعہ کے مبارک دن پر 22 کروڑ عوام کے حقوق کے لیے نکلے ہیں، سب کو دعوت دیتی ہوں کہ وہ باہر نکلیں اور اس ریلی میں شریک ہوں تاہم سرکاری و انتظامی ادارے اس قافلے کے راستے میں نہ آئیں۔

    مولانا فضل الرحمان؛

    گوجرانوالہ روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے عوام کی نمائندہ حکومت کی تشکیل کے لیے نئے الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آج حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز ہوگا، پاکستان میں اس وقت جعلی حکومت مسلط ہے جب کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سےعوام پریشان ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری؛

    لالہ موسیٰ میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کا باقاعدہ آغاز ہورہا ہے، پیپلز پارٹی کے قافلے کی قیادت میں خود کررہا ہوں، عمران خان کی سلیکٹڈ حکومت کو گوجرانولہ کی سرزمین سے عوام کی آواز پہنچائیں گے، عمران خان کی بوکھلاہٹ سب کے سامنے ہے، اس نالائق نے پوری قوم کا جینا حرام کردیا ہے تاہم اب نااہل کے جانے کا وقت آچکا ہے۔

    جلسہ گاہ اور سیکیورٹی انتظامات؛

    جلسے سے متعلق منتظمین اور انتظامیہ میں معاہدہ طے پا گیا ہے، ماسک کے بغیر کوئی بھی شخص جلسہ گاہ میں داخل نہیں ہوگا اور شرکا کے درمیان 3 سے 6 فٹ کا فاصلہ ضروری ہے، 7 ہزار اہل کار سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔ جلسہ گاہ میں قائدین کے لیے 80 فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے اور لائٹس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔