• ☚ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دیدی
  • ☚ حکومت نے ملک بھر میں جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی
  • ☚ آئی ایم ایف کا بجلی، گیس اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ
  • ☚ وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا، اسلامو فوبیا کیخلاف یوم منانے کا مطالبہ
  • ☚ پیپلزپارٹی نے زیادتی کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی
  • ☚ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ
  • ☚ شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز پردہشت گردوں کے حملے میں افسر سمیت 3 اہلکارشہید
  • ☚ حکومت اسحاق ڈار کو واپس نہ لاسکی نواز شریف کو لانا تو اور مشکل ہے، شیخ رشید
  • ☚ حاجی ناصر محمود کو مسلم لیگ کا ضلعی جنرل سیکرٹری بننے پر مبارکباد
  • ☚ بیوروکریٹس کی جبری ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نئی پالیسی تشکیل
  • ☚ پنجاب سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • ☚ عوام کا پیسا اپنی ذاتی انا کی جنگ میں جھونکنے والوں کا احتساب باقی ہے، مریم نواز
  • ☚ این اے 75؛ وزیراعظم نے 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کرنے کی ہدایت کردی
  • ☚ ڈسکہ میں ہمارے کارکنوں نے اس بار ووٹ چوری ہونے نہیں دیا، مریم نواز
  • ☚ پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن میں حمایت کے لیے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی
  • ☚ تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، ن لیگ نے نوشہرہ کی سیٹ چھین لی
  • ☚ چیف جسٹس کا ملک بھر کے پولیس افسران کی تعلیمی اسناد چیک کرانے کا حکم
  • ☚ ضمنی انتخاب؛ کراچی اور سانگھڑ سے پیپلز پارٹی، پشین میں جے یو آئی کامیاب
  • ☚ پارٹی اختلافات؛ وزیراعظم کی جانب سے بعض امیدواروں سے سینیٹ ٹکٹ واپس لینے کا امکان
  • ☚ برطانیہ سے پاکستان کو کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ 7 اپریل کو ملے گی
  • ☚ کرونا لاک ڈاؤن، بے گھر افراد کی مدد کے لیے اٹلی کے شہریوں کی زبردست کاوش
  • ☚ ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکنِ اسمبلی ہلاک
  • ☚ کورونا وائرس کے متاثرین 1لاکھ 8 ہزار ہوگئے، اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 133ہلاکتیں
  • ☚ دبئی کے حکمراں اہلیہ کو دھمکیاں دینے اور بیٹیوں کے اغوا کے مرتکب ہوئے، برطانوی عدالت
  • ☚ ترکی اور روس کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق
  • ☚ تیونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ
  • ☚ کورونا وائرس؛ سعودی شہریوں کے عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی
  • ☚ امریکا میں چھوٹا طیارہ مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
  • ☚ امریکا میں طوفانی بگولوں سے 24 افراد ہلاک
  • ☚ ایران نے کورونا وائرس سے 200 افراد کی ہلاکتوں کو جھوٹ قرار دیدیا
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ حریم شاہ کی لیک ویڈیو نے مفتی قوی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا
  • ☚ "ارطغرل غازی" کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
  • ☚ کورونا وائرس؛ فنکاروں کی حکومت سے غریب طبقے کا خیال رکھنے کی درخواست
  • ☚ سری لنکا ٹیم حملے میں زخمی ہونے والے احسن رضا کا بطور ٹیسٹ امپائر ڈیبیو
  • ☚ محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
  • ☚ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن تماشائیوں کی موجودگی میں ہونے کا امکان
  • ☚ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی گیم پر پابندی ختم کردی
  • ☚ روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلنے سے نوجوان کا بازو اور ہاتھ مفلوج
  • آج کا اخبار

    پلواما فالس فلیگ آپریشن پر پاکستان کا عالمی برادری سے بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    Published: 18-01-2021

    Cinque Terre

     اسلام آباد:پاکستان نے پلواما میں فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوٹنے پر عالمی برادری سے بھارت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا اور امید ظاہر کی ہے کہ جنوبی ایشیا کے امن کو خطرے میں ڈالنے پر دنیا بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔

    دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ’ٹی آر پی‘ کیس میں ممبئی پولیس کی چارج شیٹ میں بھارتی ری پبلک ٹی وی کے اینکر کے ٹرانسکرپٹس شامل ہیں جس نے بھارت کے مکروہ اور مذموم عزائم مزید بے نقاب کردئیے اور پاکستان کے دیرینہ موقف کی تائید و تصدیق کردی، تازہ انکشافات سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان اب تک جن امور کی مسلسل نشاندہی کرتا آرہا ہے، وہ تمام حقائق درست ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے پلواما حملے کے نام پر ایک فالس فلیگ آپریشن رچایا، پاکستان پر دہشت گردی سے متعلق جھوٹ باندھا، بھارت کے اندر قوم پرستی کی آگ کو مزید بھڑکایا، نام نہاد ”سرجیکل اسٹرائیک“ کے دعوے کرنے کے علاوہ انتخاب جیتنے کی خاطر اپنی قوم کے جذبات کو گمراہ کن رخ پرڈالا۔

    ترجمان کے مطابق یہ طرز عمل بلاشبہ آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت کے انتخابی اندازوں کے مطابق دہرایا گیا، ہم نے ابتدا سے ہی پاکستان کے خلاف بھارتی گمراہ کن بے بنیاد اور زہریلے بھارتی پراپیگنڈے کو مسترد کیا اور یہ حقائق اجاگر کیے کہ فروری 2019ء میں پلوامہ حملے کا سب سے بڑا فائدہ بی جے پی حکومت کو ہوا کیونکہ اس نے لوک سبھا میں واضح نشستیں جیت لیں۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ ٹرانسکرپٹ اس امر کا مزید ثبوت ہے کہ کیسے فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے واضح انتخابی کامیابی کی راہ ہموار کی گئی اور اس منصوبے پر عمل کیا گیا، یہ ٹرانسکرپٹ ہندتوا انتہا پسند حکومت اور بھارتی میڈیا میں ان کے کارندوں کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرتے ہیں۔

    دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری صورتحال کا حقیقی معنوں میں ادراک کرتے ہوئے علاقائی ماحول خراب کرنے اور جنوبی ایشیاء کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے پر بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔