Published: 20-01-2021
کراچی:
جنوبی افریقہ کی ٹیم 13 سال بعد جہاں پاکستانی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ کھیلے گی، وہیں اس روز احسن رضا بطور امپآئر ٹیسٹ ڈبیو کریں گے۔ پاکستان میں ہونے والے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچز پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے غیر ملکی امپائرز نے فیلڈ میں ذمہ داریاں نبھائیں تھیں، اب کوویڈ میں کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونے پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تمام ممبر ممالک کو اپنے امپائرزٹیسٹ میچز میں کھڑے کرنے کی خصوصی اجازت دے رکھی ہے۔