Published: 29-03-2021
اسلام آباد:
انہوں نے کورونا ویکسین سے متعلق قومی کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کی پہلی دو لہروں میں احتیاط کیا اور ماسک پہنا تاہم سینیٹ الیکشن کے دوران محتاط نہیں رہ سکا جس کے باعث وائرس کا شکار ہوگیا۔ میں قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ ماسک لازمی پہنیں، پوری دنیا کا یہ تجربہ ہے کہ ماسک پہننے سے بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں اس لیے ملک میں مکمل طورپر لاک ڈاؤن نہیں کیا جاسکتا۔ ملک میں بزنس اور فیکٹریاں بند نہیں کر سکتے، امیر ترین ممالک بھی یہ نہیں کرسکتے۔ ہم صرف یہ کرسکتے ہیں کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔