• ☚ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دیدی
  • ☚ حکومت نے ملک بھر میں جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی
  • ☚ آئی ایم ایف کا بجلی، گیس اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ
  • ☚ وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا، اسلامو فوبیا کیخلاف یوم منانے کا مطالبہ
  • ☚ پیپلزپارٹی نے زیادتی کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی
  • ☚ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ
  • ☚ شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز پردہشت گردوں کے حملے میں افسر سمیت 3 اہلکارشہید
  • ☚ حکومت اسحاق ڈار کو واپس نہ لاسکی نواز شریف کو لانا تو اور مشکل ہے، شیخ رشید
  • ☚ حاجی ناصر محمود کو مسلم لیگ کا ضلعی جنرل سیکرٹری بننے پر مبارکباد
  • ☚ بیوروکریٹس کی جبری ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نئی پالیسی تشکیل
  • ☚ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی جیل سے رہا
  • ☚ علماء اور سعد رضوی کی ملاقات، حکومت اور ٹی ایل پی میں نئے معاہدے کا امکان
  • ☚ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن شروع ہوا، فواد چوہدری
  • ☚ وزیراعظم کے سندھ کے لیے اعلان کردہ منصوبے پرانے ہیں، سندھ حکومت
  • ☚ وزیراعظم عمران خان کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ
  • ☚ سربراہ کالعدم ٹی ایل پی کی کارکنوں سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل
  • ☚ رمضان میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
  • ☚ بلاول نے پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا
  • ☚ ڈسکہ ضمنی الیکشن میں حکومت کو شکست، مسلم لیگ (ن) کامیاب
  • ☚ (ن) لیگ کو فوج کیخلاف بولنے کی قیمت چکانی پڑے گی، وزیر داخلہ
  • ☚ کرونا لاک ڈاؤن، بے گھر افراد کی مدد کے لیے اٹلی کے شہریوں کی زبردست کاوش
  • ☚ ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکنِ اسمبلی ہلاک
  • ☚ کورونا وائرس کے متاثرین 1لاکھ 8 ہزار ہوگئے، اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 133ہلاکتیں
  • ☚ دبئی کے حکمراں اہلیہ کو دھمکیاں دینے اور بیٹیوں کے اغوا کے مرتکب ہوئے، برطانوی عدالت
  • ☚ ترکی اور روس کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق
  • ☚ تیونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ
  • ☚ کورونا وائرس؛ سعودی شہریوں کے عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی
  • ☚ امریکا میں چھوٹا طیارہ مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
  • ☚ امریکا میں طوفانی بگولوں سے 24 افراد ہلاک
  • ☚ ایران نے کورونا وائرس سے 200 افراد کی ہلاکتوں کو جھوٹ قرار دیدیا
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ حریم شاہ کی لیک ویڈیو نے مفتی قوی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا
  • ☚ "ارطغرل غازی" کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
  • ☚ کورونا وائرس؛ فنکاروں کی حکومت سے غریب طبقے کا خیال رکھنے کی درخواست
  • ☚ سری لنکا ٹیم حملے میں زخمی ہونے والے احسن رضا کا بطور ٹیسٹ امپائر ڈیبیو
  • ☚ محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
  • ☚ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن تماشائیوں کی موجودگی میں ہونے کا امکان
  • ☚ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی گیم پر پابندی ختم کردی
  • ☚ روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلنے سے نوجوان کا بازو اور ہاتھ مفلوج
  • آج کا اخبار

    حفیظ شیخ کی چھٹی، حماد اظہر نئے وزیر خزانہ ہوں گے

    Published: 30-03-2021

    Cinque Terre

     اسلام آباد:

    حکومت نے عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹادیا اور ان کی جگہ حماد اظہر کو وزیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جگہ وزارت خزانہ کا قلمدان حماد اظہر کو دیا جائے گا۔ اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

    ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اویس منظور سمرہ کو ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ مقررکردیا گیا ہے جب کہ خیبر پختونخوا سے ندیم اسلم چوہدری کو ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کردیا گیا۔

    حفیظ شیخ کی برطرفی کی وجوہات

    حکومت نے اپریل 2019 میں موجودہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کردیا تھا تاہم گزشتہ برس دسمبر میں لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ وزیراعظم کے معاونین اور مشیران کے پاس کابینہ کمیٹیوں کے اجلاس کی سربراہی کا اختیار نہیں۔

    عدالتی فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے آرٹیکل 91 (9) کے تحت حفیظ شیخ کو 6 ماہ کے لیے وزیر خزانہ مقرر کردیا تھا تاہم آئین کے تحت حفیظ شیخ کو 6 ماہ کے اندر قومی اسمبلی یا سیینیٹ سے منتخب ہونا تھا، وہ رواں برس جون تک وزیر خزانہ کے عہدے پر رہ سکتے تھے۔

    حالیہ سینیٹ انتخاب میں حکومت نے اسلام آباد سے جنرل نشست پر حفیظ شیخ کو ٹکٹ دیا تھا تاہم انہیں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے حفیظ شیخ پر مسلسل تنقید کی جارہی تھی۔

     وزیراعظم نے مہنگائی پر قابو نہ پانے پر حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹایا

    سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کی صورتحال پر قابو نہ پانے پر حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا، وزیراعظم نےنئی معاشی ٹیم لانےکا فیصلہ کیا ہے اور نئی معاشی ٹیم کو حماد اظہر لیڈ کریں گے۔

    سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حماد اظہر کے آنے کے بعد غریب آدمی کو ریلیف ملے گا جب کہ وزیراعظم ملکی حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرتے ہیں۔