• ☚ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دیدی
  • ☚ حکومت نے ملک بھر میں جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی
  • ☚ آئی ایم ایف کا بجلی، گیس اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ
  • ☚ وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا، اسلامو فوبیا کیخلاف یوم منانے کا مطالبہ
  • ☚ پیپلزپارٹی نے زیادتی کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی
  • ☚ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ
  • ☚ شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز پردہشت گردوں کے حملے میں افسر سمیت 3 اہلکارشہید
  • ☚ حکومت اسحاق ڈار کو واپس نہ لاسکی نواز شریف کو لانا تو اور مشکل ہے، شیخ رشید
  • ☚ حاجی ناصر محمود کو مسلم لیگ کا ضلعی جنرل سیکرٹری بننے پر مبارکباد
  • ☚ بیوروکریٹس کی جبری ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نئی پالیسی تشکیل
  • ☚ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی جیل سے رہا
  • ☚ علماء اور سعد رضوی کی ملاقات، حکومت اور ٹی ایل پی میں نئے معاہدے کا امکان
  • ☚ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن شروع ہوا، فواد چوہدری
  • ☚ وزیراعظم کے سندھ کے لیے اعلان کردہ منصوبے پرانے ہیں، سندھ حکومت
  • ☚ وزیراعظم عمران خان کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ
  • ☚ سربراہ کالعدم ٹی ایل پی کی کارکنوں سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل
  • ☚ رمضان میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت
  • ☚ بلاول نے پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا
  • ☚ ڈسکہ ضمنی الیکشن میں حکومت کو شکست، مسلم لیگ (ن) کامیاب
  • ☚ (ن) لیگ کو فوج کیخلاف بولنے کی قیمت چکانی پڑے گی، وزیر داخلہ
  • ☚ کرونا لاک ڈاؤن، بے گھر افراد کی مدد کے لیے اٹلی کے شہریوں کی زبردست کاوش
  • ☚ ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکنِ اسمبلی ہلاک
  • ☚ کورونا وائرس کے متاثرین 1لاکھ 8 ہزار ہوگئے، اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 133ہلاکتیں
  • ☚ دبئی کے حکمراں اہلیہ کو دھمکیاں دینے اور بیٹیوں کے اغوا کے مرتکب ہوئے، برطانوی عدالت
  • ☚ ترکی اور روس کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق
  • ☚ تیونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ
  • ☚ کورونا وائرس؛ سعودی شہریوں کے عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی
  • ☚ امریکا میں چھوٹا طیارہ مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
  • ☚ امریکا میں طوفانی بگولوں سے 24 افراد ہلاک
  • ☚ ایران نے کورونا وائرس سے 200 افراد کی ہلاکتوں کو جھوٹ قرار دیدیا
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ حریم شاہ کی لیک ویڈیو نے مفتی قوی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا
  • ☚ "ارطغرل غازی" کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
  • ☚ کورونا وائرس؛ فنکاروں کی حکومت سے غریب طبقے کا خیال رکھنے کی درخواست
  • ☚ سری لنکا ٹیم حملے میں زخمی ہونے والے احسن رضا کا بطور ٹیسٹ امپائر ڈیبیو
  • ☚ محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
  • ☚ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن تماشائیوں کی موجودگی میں ہونے کا امکان
  • ☚ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی گیم پر پابندی ختم کردی
  • ☚ روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلنے سے نوجوان کا بازو اور ہاتھ مفلوج
  • آج کا اخبار

    پاکستان نے پہلے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیدی

    Published: 03-04-2021

    Cinque Terre

    سنچورین:

    پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 273 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔

    فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم فخرزمان صرف 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد کپتان بابراعظم نے امام الحق کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 177 رنز کی اہم شراکت قائم کی اس دوران امام الحق نے نصف سنچری مکمل کی، وہ 70 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

    کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار اننگز کھیلی، وہ 104 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 17 چوکے شامل تھے۔ دانش عزیز کا ڈیبیو مایوس کن رہا وہ صرف 3 رنز بناکر اینرک کا شکار بنے جب کہ آصف علی بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

    وکٹ کیپبر بیٹسمین محمد رضوان اور شاداب خان 53 رنز کی شراکت قائم کرکے پاکستان کو میچ میں واپس لائے، رضوان 40 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ شاداب خان 33 رنز پر آؤٹ رہے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے اینرک نورکیا نے 4 ، کگیسو ربادا اور اینڈیلے فیفلکوایو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاہین شاہ آفریدی نے دونوں کھلاڑیوں کو جلد ہی پویلین واپس بھیج دیا۔ مارکرم 19 اور ڈی کاک 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باؤما اور ہینرک کلاسن صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ ڈیوڈ ملر اور راسی وینڈر ڈیوسن نے پانچویں وکٹ کے لیے 116 رنز کی اہم شراکت قائم کرکے ٹیم کا اسکور بورڈ مستحکم کیا۔ ڈیوڈ ملر نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد حارث رؤف کا شکار بنے تاہم راسی وینڈر ڈیوسن نے ذمہ داری اننگز کھیلتے ہوئے ون ڈے کیریئر میں اپنی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے اور 123 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔