• ☚ 9 ماہ کے دوران بیرونی قرضوں میں 7 ارب41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ
  • ☚ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دیدی
  • ☚ حکومت نے ملک بھر میں جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی
  • ☚ آئی ایم ایف کا بجلی، گیس اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ
  • ☚ وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا، اسلامو فوبیا کیخلاف یوم منانے کا مطالبہ
  • ☚ پیپلزپارٹی نے زیادتی کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی
  • ☚ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ
  • ☚ شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز پردہشت گردوں کے حملے میں افسر سمیت 3 اہلکارشہید
  • ☚ حکومت اسحاق ڈار کو واپس نہ لاسکی نواز شریف کو لانا تو اور مشکل ہے، شیخ رشید
  • ☚ حاجی ناصر محمود کو مسلم لیگ کا ضلعی جنرل سیکرٹری بننے پر مبارکباد
  • ☚ غزہ پر اسرائیلی حملہ، شہید افراد کی تعداد 28 تک پہنچ گئی
  • ☚ اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید
  • ☚ سعودی عرب اور یو اے ای مدد نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا، وزیراعظم
  • ☚ وزیراعظم اور آرمی چیف کی محمد بن سلمان سے ملاقاتیں، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ☚ ہماراانصاف کا نظام طاقتورکونہیں پکڑسکتا، وزیراعظم
  • ☚ پنجاب حکومت کا صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ
  • ☚ الیکشن کمیشن کا این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم
  • ☚ حکومت کا تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
  • ☚ پاکستان کا ایران اور افغانستان سے متصل سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ
  • ☚ یورپی پارلیمنٹ میں توہینِ رسالت قانون کی آڑ میں پاکستان مخالف قرارداد منظور
  • ☚ کرونا لاک ڈاؤن، بے گھر افراد کی مدد کے لیے اٹلی کے شہریوں کی زبردست کاوش
  • ☚ ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکنِ اسمبلی ہلاک
  • ☚ کورونا وائرس کے متاثرین 1لاکھ 8 ہزار ہوگئے، اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 133ہلاکتیں
  • ☚ دبئی کے حکمراں اہلیہ کو دھمکیاں دینے اور بیٹیوں کے اغوا کے مرتکب ہوئے، برطانوی عدالت
  • ☚ ترکی اور روس کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق
  • ☚ تیونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ
  • ☚ کورونا وائرس؛ سعودی شہریوں کے عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی
  • ☚ امریکا میں چھوٹا طیارہ مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
  • ☚ امریکا میں طوفانی بگولوں سے 24 افراد ہلاک
  • ☚ ایران نے کورونا وائرس سے 200 افراد کی ہلاکتوں کو جھوٹ قرار دیدیا
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ حریم شاہ کی لیک ویڈیو نے مفتی قوی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا
  • ☚ "ارطغرل غازی" کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
  • ☚ کورونا وائرس؛ فنکاروں کی حکومت سے غریب طبقے کا خیال رکھنے کی درخواست
  • ☚ سری لنکا ٹیم حملے میں زخمی ہونے والے احسن رضا کا بطور ٹیسٹ امپائر ڈیبیو
  • ☚ محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
  • ☚ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن تماشائیوں کی موجودگی میں ہونے کا امکان
  • ☚ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی گیم پر پابندی ختم کردی
  • ☚ روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلنے سے نوجوان کا بازو اور ہاتھ مفلوج
  • آج کا اخبار

    (ن) لیگ کو فوج کیخلاف بولنے کی قیمت چکانی پڑے گی، وزیر داخلہ

    Published: 10-04-2021

    Cinque Terre

     کراچی:

    وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو فوج کے خلاف زبان استعمال کرنے کی قیمت ادا کرنی پڑےگی۔

    کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیب، ایف آئی اے اور دیگر ادارے بہت اچھا کام کررہے ہیں، پھر بھی ایف آئی اے میں مزید بہتری کیلئے کوشاں ہیں، ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی بہتر ہے، چین اور دیگر ممالک سے اچھے تعلقات ہیں، عمران خان کے لیے خیر دیکھ رہا ہوں، ان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، عمران خان 5 سال پورے کریں گے اور آئندہ الیکشن میں بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے، مولانا فضل الرحمان سے کہا تھا کہ بچوں کے ہاتھوں میں نہ کھیلیں آپ خراب ہوں گے، مولانا فضل الرحمان کی سیاست کو بہت نقصان پہنچا ہے، آصف زرداری تاش چھاتی کے ساتھ لگا کر کھیل رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت سمجھدار ہے، لیکن (ن) لیگ کو فوج کے خلاف زبان استعمال کرنے پر قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کیلئے اپوزیشن کوئی چیلنج نہیں ، صرف مہنگائی چیلنج ہے، اور وہ مہنگائی بھی کنٹرول کرلیں گے، رمضان پیکج کا اعلان جلد کردیا جائے گا، غریب طبقے کو مکانات کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، تحریک انصاف کی حکومت میں انصاف ملے گا، عدالتیں آزاد ہیں، تمام ویزے آن لائن کر دیئے ہیں، نوازشریف ملک آمد کا اعلان کریں تو 24 گھنٹوں میں سفری پروانہ جاری کریں گے۔