• ☚ 9 ماہ کے دوران بیرونی قرضوں میں 7 ارب41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ
  • ☚ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دیدی
  • ☚ حکومت نے ملک بھر میں جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی
  • ☚ آئی ایم ایف کا بجلی، گیس اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ
  • ☚ وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا، اسلامو فوبیا کیخلاف یوم منانے کا مطالبہ
  • ☚ پیپلزپارٹی نے زیادتی کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی
  • ☚ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ
  • ☚ شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز پردہشت گردوں کے حملے میں افسر سمیت 3 اہلکارشہید
  • ☚ حکومت اسحاق ڈار کو واپس نہ لاسکی نواز شریف کو لانا تو اور مشکل ہے، شیخ رشید
  • ☚ حاجی ناصر محمود کو مسلم لیگ کا ضلعی جنرل سیکرٹری بننے پر مبارکباد
  • ☚ پنجاب میں 17 مئی سے کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت
  • ☚ غزہ پر اسرائیلی حملہ، شہید افراد کی تعداد 28 تک پہنچ گئی
  • ☚ اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید
  • ☚ سعودی عرب اور یو اے ای مدد نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا، وزیراعظم
  • ☚ وزیراعظم اور آرمی چیف کی محمد بن سلمان سے ملاقاتیں، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ☚ ہماراانصاف کا نظام طاقتورکونہیں پکڑسکتا، وزیراعظم
  • ☚ پنجاب حکومت کا صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ
  • ☚ الیکشن کمیشن کا این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم
  • ☚ حکومت کا تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
  • ☚ پاکستان کا ایران اور افغانستان سے متصل سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ
  • ☚ کرونا لاک ڈاؤن، بے گھر افراد کی مدد کے لیے اٹلی کے شہریوں کی زبردست کاوش
  • ☚ ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکنِ اسمبلی ہلاک
  • ☚ کورونا وائرس کے متاثرین 1لاکھ 8 ہزار ہوگئے، اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 133ہلاکتیں
  • ☚ دبئی کے حکمراں اہلیہ کو دھمکیاں دینے اور بیٹیوں کے اغوا کے مرتکب ہوئے، برطانوی عدالت
  • ☚ ترکی اور روس کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق
  • ☚ تیونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ
  • ☚ کورونا وائرس؛ سعودی شہریوں کے عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی
  • ☚ امریکا میں چھوٹا طیارہ مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
  • ☚ امریکا میں طوفانی بگولوں سے 24 افراد ہلاک
  • ☚ ایران نے کورونا وائرس سے 200 افراد کی ہلاکتوں کو جھوٹ قرار دیدیا
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ حریم شاہ کی لیک ویڈیو نے مفتی قوی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا
  • ☚ "ارطغرل غازی" کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
  • ☚ کورونا وائرس؛ فنکاروں کی حکومت سے غریب طبقے کا خیال رکھنے کی درخواست
  • ☚ سری لنکا ٹیم حملے میں زخمی ہونے والے احسن رضا کا بطور ٹیسٹ امپائر ڈیبیو
  • ☚ محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
  • ☚ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن تماشائیوں کی موجودگی میں ہونے کا امکان
  • ☚ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی گیم پر پابندی ختم کردی
  • ☚ روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلنے سے نوجوان کا بازو اور ہاتھ مفلوج
  • آج کا اخبار

    علماء اور سعد رضوی کی ملاقات، حکومت اور ٹی ایل پی میں نئے معاہدے کا امکان

    Published: 20-04-2021

    Cinque Terre

     لاہور:

    کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی سے علما کے وفد نے کوٹ لکھپت جیل میں طویل ملاقات کی جس میں علما نے سعد رضوی سے دھرنا ختم کرانے اور ویڈیو پیغام جاری کرنے کی درخواست کی، علما کا کہنا ہے جلد اچھی خبر سنائیں گے۔

    چئیرمین پنجاب قرآن بورڈ صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں علما کے وفد نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی سے کوٹ لکھپت جیل میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں علماء نے سعد رضوی سے احتجاج ختم کرانے کی درخواست کی۔

    وفد میں ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر، ثروت اعجاز قادری، پیر خالد سلطان، میاں جلیل احمد شرقپوری، خواجہ غلام قطب الدین فریدی، پیر نظام الدین سیالوی اور حامد رضا سیالکوٹی شامل ہیں۔ وفد کا کہنا ہے کہ یہ وفد سرکاری بلکہ فریقین کے درمیان معاملات کو سلجھانے کی ایک کوشش ہے، ہمیں سرکاری سرپرستی حاصل نہیں۔

    مذاکراتی ٹیم نے افطاری بھی سعد رضوی کے ساتھ جیل میں کی اور سعد رضوی کو معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی۔

    علماء نے سعد رضوی سے درخواست کی کہ  لاہور کا دھرنا ختم کرایا جائے، مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی جائے، انتشار اور جلاؤ گھیراؤ سے اپنے ہی ملک کا نقصان ہوا، ملک میں امن و امان کی فضا کو قائم رکھا جائے۔ علما نے سعد رضوی سے مظاہرین کے نام ویڈیو پیغام جاری کرنے کی بھی درخواست کی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ حافظ سعد رضوی نے احتجاج ختم کرنے کے حوالے سے مثبت اشارہ دیا ہے اور کچھ مطالبات علماء کرام کے سامنے رکھے ہیں جن میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری، گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی، مقدمات کے خاتمے اور عالمی سطح پر توہین رسالت ﷺ کی روک تھام کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے جدوجہد کرنا شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان کے درمیان نئے تحریری معاہدے کا امکان ہے اس سلسلے میں کالعدم جماعت کے رہنماؤں کی شوری میں بات چیت جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب حامد رضا کی قیادت میں وفد کوٹ لکھپت جیل سے واپسی کے بعد کالعدم جماعت کے مرکز جامعہ مسجد رحمتہ اللعالمین چوک یتیم خانہ گیا اور شوری ارکان سے بات چیت کی۔ بعد ازاں علماء کا مذکورہ وفد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل روانہ ہوگیا اور حافظ سعد رضوی کے ساتھ مذکورہ علماء کے مذاکرات ہورہے ہیں۔

    اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضانے کہا کہ جلد اس معاملے پر قوم کو خوشخبری سنائیں گے، میڈیا اپنی طرف سے قیاس آرائیاں نہ کرے، ایک مثبت کام کو مثبت طریقے سے انجام تک پہنچانے میں مدد گار بنے ہیں، بریک تھرو ہوا ہے انشاء اللہ مثبت نتیجہ نکل آئے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ سعد رضوی نے ہمیں کہا ہے کہ وہ محب وطن ہیں اور انہیں کسی کالعد م طالبان کی ہمدردی نہیں چاہیے، سعد رضوی نے کارکنوں کو پرامن رہنے کا کہا ہے۔

    ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے کہا کہ قوم امید رکھے معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں، مذاکرات کا پہلا مرحلہ اچھا رہا، توقع رکھیں مثبت پیش رفت کا سلسلہ جاری رہے گا۔