• ☚ پی ڈی ایم کا پیپلز پارٹی اور اے این پی کے ساتھ مل کر بجٹ کی مخالفت کا فیصلہ
  • ☚ حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
  • ☚ 9 ماہ کے دوران بیرونی قرضوں میں 7 ارب41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ
  • ☚ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دیدی
  • ☚ حکومت نے ملک بھر میں جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی
  • ☚ آئی ایم ایف کا بجلی، گیس اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ
  • ☚ وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا، اسلامو فوبیا کیخلاف یوم منانے کا مطالبہ
  • ☚ پیپلزپارٹی نے زیادتی کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی
  • ☚ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ
  • ☚ شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز پردہشت گردوں کے حملے میں افسر سمیت 3 اہلکارشہید
  • ☚ کابینہ اجلاس ؛ 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری
  • ☚ عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو مردوں پر اثر تو پڑے گا، وزیراعظم
  • ☚ وزیراعظم کا افغانستان میں فوجی کارروائی کیلئے امریکا کو اڈے دینے سے صاف انکار
  • ☚ پاکستان نے افغانستان سے پیدل آنے اور جانے والوں پر پابندی لگادی
  • ☚ گجرات پریس کلب کے سابق صدر‘ چیف ایڈیٹرشانہ بشانہ سید وقار گیلانی دنیا فانی سے کوچ کر گئے
  • ☚ کینیڈا میں پاکستانی خاندان پرحملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا، عمران خان
  • ☚ انٹرنیٹ ڈیٹا، موبائل فون کالزاورایس ایم ایس مہنگے نہیں ہوں گے، وزیرخزانہ
  • ☚ چینی اسکینڈل، ایف آئی اے کا جہانگیرترین اورشہبازشریف کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ
  • ☚ حکومت کا کاروباری مراکز ہفتے میں 2 کی بجائے ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ
  • ☚ گھوٹکی کے قریب 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم سے 48 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی
  • ☚ کرونا لاک ڈاؤن، بے گھر افراد کی مدد کے لیے اٹلی کے شہریوں کی زبردست کاوش
  • ☚ ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکنِ اسمبلی ہلاک
  • ☚ کورونا وائرس کے متاثرین 1لاکھ 8 ہزار ہوگئے، اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 133ہلاکتیں
  • ☚ دبئی کے حکمراں اہلیہ کو دھمکیاں دینے اور بیٹیوں کے اغوا کے مرتکب ہوئے، برطانوی عدالت
  • ☚ ترکی اور روس کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق
  • ☚ تیونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ
  • ☚ کورونا وائرس؛ سعودی شہریوں کے عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی
  • ☚ امریکا میں چھوٹا طیارہ مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
  • ☚ امریکا میں طوفانی بگولوں سے 24 افراد ہلاک
  • ☚ ایران نے کورونا وائرس سے 200 افراد کی ہلاکتوں کو جھوٹ قرار دیدیا
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ حریم شاہ کی لیک ویڈیو نے مفتی قوی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا
  • ☚ "ارطغرل غازی" کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
  • ☚ کورونا وائرس؛ فنکاروں کی حکومت سے غریب طبقے کا خیال رکھنے کی درخواست
  • ☚ سری لنکا ٹیم حملے میں زخمی ہونے والے احسن رضا کا بطور ٹیسٹ امپائر ڈیبیو
  • ☚ محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
  • ☚ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن تماشائیوں کی موجودگی میں ہونے کا امکان
  • ☚ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی گیم پر پابندی ختم کردی
  • ☚ روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلنے سے نوجوان کا بازو اور ہاتھ مفلوج
  • آج کا اخبار

    بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا، معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود

    Published: 28-05-2021

    Cinque Terre

    اسلام آباد: اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت جاری ہے، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس قائمہ کمیٹی کے چیئرمین فیض اللہ کموکا کی زیرِ صدارت ہوا جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر کام کر رہے ہیں، اتفاق رائے سے آئندہ بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔اجلاس میں انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 5 فیصد رکھا گیا ہے، بجٹ میں مہنگائی کا ہدف 8.2 فیصد اور بجٹ خسارہ 6.3 فیصد رکھا گیا ہے جب کہ ملکی مجموعی قرضہ جی ڈی پی کے 81.4 فیصد کا تخمینہ لگایا گیا ہے، ملکی معیشت کا حجم 54 ہزار 341 ارب ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ڈاکٹر وقار مسعود نے بتایا کہ آئی پی پیز کی ادائیگیوں اور پاور سیکٹر کیلئے سبسڈیز جاری رہیں گی، مالی سال 2021-22 میں 7 ہزار 989 ارب روپے گراس ریونیو کا ہدف رکھا گیا ہے، رواں مالی سال کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.3 فیصد ہے، رواں مالی سال 4100 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ رواں مالی سال 4700 ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہوگا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ابھی بھی دباوٴ میں ہے، خوراک کی مہنگائی کے حوالے سے آئی ایم ایف سہولت دے گا، کورونا کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام کے 4 جائزے تعطل کا شکار رہے، آئی ایم ایف کی باقی شرائط پر عملدرآمد کیا جائے گا۔