• ☚ پی ڈی ایم کا پیپلز پارٹی اور اے این پی کے ساتھ مل کر بجٹ کی مخالفت کا فیصلہ
  • ☚ حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی
  • ☚ 9 ماہ کے دوران بیرونی قرضوں میں 7 ارب41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ
  • ☚ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دیدی
  • ☚ حکومت نے ملک بھر میں جلسے جلوس پر پابندی عائد کردی
  • ☚ آئی ایم ایف کا بجلی، گیس اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈیز ختم کرنے کا مطالبہ
  • ☚ وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا، اسلامو فوبیا کیخلاف یوم منانے کا مطالبہ
  • ☚ پیپلزپارٹی نے زیادتی کیس کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی
  • ☚ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ
  • ☚ شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز پردہشت گردوں کے حملے میں افسر سمیت 3 اہلکارشہید
  • ☚ کابینہ اجلاس ؛ 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری
  • ☚ عورت مختصر کپڑے پہنے گی تو مردوں پر اثر تو پڑے گا، وزیراعظم
  • ☚ وزیراعظم کا افغانستان میں فوجی کارروائی کیلئے امریکا کو اڈے دینے سے صاف انکار
  • ☚ پاکستان نے افغانستان سے پیدل آنے اور جانے والوں پر پابندی لگادی
  • ☚ گجرات پریس کلب کے سابق صدر‘ چیف ایڈیٹرشانہ بشانہ سید وقار گیلانی دنیا فانی سے کوچ کر گئے
  • ☚ کینیڈا میں پاکستانی خاندان پرحملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا، عمران خان
  • ☚ انٹرنیٹ ڈیٹا، موبائل فون کالزاورایس ایم ایس مہنگے نہیں ہوں گے، وزیرخزانہ
  • ☚ چینی اسکینڈل، ایف آئی اے کا جہانگیرترین اورشہبازشریف کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ
  • ☚ حکومت کا کاروباری مراکز ہفتے میں 2 کی بجائے ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ
  • ☚ گھوٹکی کے قریب 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم سے 48 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی
  • ☚ کرونا لاک ڈاؤن، بے گھر افراد کی مدد کے لیے اٹلی کے شہریوں کی زبردست کاوش
  • ☚ ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکنِ اسمبلی ہلاک
  • ☚ کورونا وائرس کے متاثرین 1لاکھ 8 ہزار ہوگئے، اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 133ہلاکتیں
  • ☚ دبئی کے حکمراں اہلیہ کو دھمکیاں دینے اور بیٹیوں کے اغوا کے مرتکب ہوئے، برطانوی عدالت
  • ☚ ترکی اور روس کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق
  • ☚ تیونس میں امریکی سفارت خانے پر خود کش حملہ
  • ☚ کورونا وائرس؛ سعودی شہریوں کے عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی
  • ☚ امریکا میں چھوٹا طیارہ مرکزی شاہراہ پر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
  • ☚ امریکا میں طوفانی بگولوں سے 24 افراد ہلاک
  • ☚ ایران نے کورونا وائرس سے 200 افراد کی ہلاکتوں کو جھوٹ قرار دیدیا
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ عالیہ بھٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، اسپتال منتقل
  • ☚ حریم شاہ کی لیک ویڈیو نے مفتی قوی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا
  • ☚ "ارطغرل غازی" کے اداکار کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
  • ☚ کورونا وائرس؛ فنکاروں کی حکومت سے غریب طبقے کا خیال رکھنے کی درخواست
  • ☚ سری لنکا ٹیم حملے میں زخمی ہونے والے احسن رضا کا بطور ٹیسٹ امپائر ڈیبیو
  • ☚ محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
  • ☚ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن تماشائیوں کی موجودگی میں ہونے کا امکان
  • ☚ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پب جی گیم پر پابندی ختم کردی
  • ☚ روزانہ 22 گھنٹے گیم کھیلنے سے نوجوان کا بازو اور ہاتھ مفلوج
  • آج کا اخبار

    امریکا کو اڈے دیے تو چین، ایران اور افغانستان کا اعتماد کھو دینگے، فضل الرحمان

    Published: 29-05-2021

    Cinque Terre

     اسلام آباد:

    پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے افغانستان کے خلاف امریکا کو اڈے فراہم کیے تو افغانستان سمیت ایران اور چین کا اعتماد کھو بیٹھیں گے۔

    شہباز شریف کو دیے گئے عشائیہ کی دعوت کے بعد اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان میں امریکا شکست کھا چکا ہے مگر اب وہ پاکستان میں بیٹھنا چاہتا ہے، اگر بلوچستان میں اڈے دیئے گئے تو پھر ایران، افغانستان اور چین کا اعتماد کھو بیٹھیں گے، ان حکمرانوں کو خارجہ کے اصولوں کے بارے میں علم تک نہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جی ڈی پی گروتھ میں صرف جھوٹ بولا جائے گا کہ ہماری معیشت بہتر نہیں ہورہی ہے، کیا صرف بہار آنے سے سردی اور گرمی ختم ہو جائے گی۔

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں ایسا ہوا کہ مرض تو آئے مگر علاج کی کوئی صورت نہیں ہے، یہ ملک و قوم کی بدقسمتی ہے، ان نااہلوں کو اب سہارا دینا جرم ہے، اداروں، سیاسی جماعتوں اور عوام کو اس پر نظر ثانی کرنی چاہیے، اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے، ہر جگہ پر حملے ہورہے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے دینی مدارس پر بھی نقب لگائی گئی اور ڈمی بورڈز متعارف کروائے گیے، اداروں کو قومی دھارے اور اصلاح کرنا تھا مگر یک دم توڑ پھوڑ پیدا کرکے بدنیتی ظاہر ہوچکی ہے، وقف املاک بورڈ پاکستان کے آئین اور بنیادی حقوق کی نفی ہے اسے نظریاتی کونسل میں بھجوانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آج خرابیوں کو دور کرنے کے لئے نئے نئے آرڈیننس لائے جارہے ہیں۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کل مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت  پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا، اجلاس میں تمام ممبر جماعتیں موجود ہوں گی، اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی شرکت کرے گی۔

    قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک فورم ہے، یہاں مشاورت اور متفقہ طور پر فیصلے ہوتے ہیں، میری ذاتی کوئی رائے نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ملکی صورتحال اور بجٹ کی صورتحال پر غور ہوگا جب کہ افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی، امریکی افواج کے انخلاء کے بعد پڑوسی ملک میں امن چاہتے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر جاری ہے مگر ڈیڑھ سال کے عرصے میں حکومت نے کیا اقدام کیا؟ کیا اس سے زیادہ کوئی مجرمانہ غفلت ہوسکتی ہے؟ ہم نے صرف امداد میں ملنے والے ٹیکوں پر اکتفا کیا ہے، چینی، گندم اور سبسڈیز میں کرپشن کا پیسہ ضائع کیا گیا۔