Published: 08-09-2021
کابل:
ملا محمد حسن اخوند طالبان کے پہلے دور حکومت میں وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز تھے، اور طویل عرصے تک طالبان کی رہبری شوری کے سربراہ رہے۔ یہ طالبان کے پہلے وزیر خارجہ اور بعد ازاں طالبان کے 1996ء سے 2001ء تک رہنے والے آخری دور حکومت کے دوران ڈپٹی وزیر اعظم رہے۔
افغانستان میں حکومت کے نئے سربراہ کے طور پر ملا حسن اخوند کا نام ان کے نائب عبدالغنی برادر نے تجویز کیا۔ ملا حسن اخوند کا تعلق قندھار سے ہے جہاں سے القاعدہ کا جنم ہوا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جن افراد پر پابندیاں عائد کی گئیں اس فہرست میں ملا حسن اخوند کا نام بھی شامل تھا، جس میں انہیں ملا عمر کے قریبی ساتھی اور سیاسی مشیر کے طور پر ظاہرکیا گیا ہے۔